جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایپل کمپنی نے آئی فون 11 بھارت میں بنانا شروع کردیے

25 جولائی, 2020 13:58

چنئی: آئی فون بنانے والی کمپنی فاکسکون نے بھارت کے شہر چنئی کے قریب اپنے پلانٹ میں آئی فون 11 بنانا شروع کردیے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں مقامی طور پر تیار کردہ کچھ یونٹ پہلے ہی ایپل کے اسٹورز پر بھیجے جا چکے ہیں لیکن فی الحال ابھی پروڈکشن محدود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون الیون کی نئی اپ ڈیٹ صارفین پریشانی کا شکار

دوسری جانب ایپل کمپنی کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے کم قیمت والے آئی فون ریلیز کردیے

ایپل مبینہ طور پر یہ اقدام بھارت میں ایپل کی پیداوار بڑھانے کے لیے کر رہی ہے تاہم آئی فون کے زیادہ تر ماڈلز ابھی بھی چین میں ہی بنائے جا رہے ہیں۔

بھارت میں آئی فون کی تیاری سے ایپل بھارتی حکومت کو 20 فیصد الیکٹرونکس درآمدی ٹیکس کی ادائیگی سے بچ سکے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top