جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

واٹس ایپ پر لامحدود بیک اپ کے آپشن سے اینڈرائیڈ صارفین جلد محروم ہونیوالے ہیں

02 فروری, 2022 14:29

واٹس ایپ صارفین جلد ہی گوگل ڈرائیو پر لامحدود بیک اپ کا آپشن استعمال نہیں کر پائیں گے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق جلد ہی صارفین کو گوگل ڈرائیو پر اپنے واٹس ایپ چیٹ بیک اپ کے لیے اسٹوریج خریدنا پڑے گا کیونکہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے لامحدود اسٹوریج کا آپشن دستیاب نہیں ہوگا۔

اطلاعات ہیں کہ گوگل اب واٹس ایپ پر لامحدود بیک اپ کیلئے معاوضہ وصول کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین کیلئے خوشخبری، واٹس ایپ کھولے بغیر پیغام سننے والا فیچر

رپورٹس کے مطابق نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین کو اپنے چیٹ بیک اپ کا انتظام کرنا ہو گا اور انہیں ایک آپشن دیا جائے گا کہ وہ جگہ بچانے کے لیے کچھ فائلوں کو بیک اپ ہونے سے روک دیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top