جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

افغانستان سے سیریزکے لئے اسکواڈ کا اعلان، شاداب خان کپتان مقرر

13 مارچ, 2023 15:43

نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاداب خان کپتان ہوں گے۔

چیف سلیکٹر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ افغانستان سیریز کے لیے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

قومی اسکوڈ میں شاداب خان (کپتان)، عبد اللّٰہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، احسان اللّٰہ، عماد وسیم، محمد حارث، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر اور زمان خان اسکواڈ میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ابرار احمد، حسیب اللّٰہ اور اسامہ میر کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سیریز میں پی ایس ایل میں شریک نئے کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، سینئر پلیئرز کو آرام اور نئے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ تمام ٹاپ کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا گیا ہے، بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان کو ریسٹ دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حارث رؤف سے بھی بات ہو گئی ہے، یہ لوگ اثاثہ ہیں، ان کو ریسٹ دیا جا رہا ہے، نئے لوگوں کو چانس دیا جا رہا ہے۔

یہ پڑھیں : افغانستان کیخلاف سیریز : بابر کی جگہ کون ہوگا کپتان ؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top