جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جب تک آبادی کا بڑا حصہ ویکسین نہیں لگواتا، پابندیاں نا گزیر ہیں: اسد عمر

20 جولائی, 2021 20:59

اسلام آباد: اسد عمر کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کی بڑھتی ہوئی تعداد حوصلہ افزا ہے، جب تک آبادی کا بڑا حصہ ویکسین نہیں لگواتا، پابندیاں نا گزیر ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ کل پہلی بار پاکستان میں ایک دن میں 6 لاکھ سے زیادہ ویکسی نیشن کی گئی، ویکسی نیشن کی بڑھتی ہوئی تعداد حوصلہ افزا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوویکس کی جانب سے آسٹرازنیکا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن میں اور تیزی لانی کی ضرورت ہے تاکہ پابندیاں ختم کی جا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک آبادی کا بڑا حصہ ویکسین نہیں لگواتا، پابندیاں نا گزیر ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top