جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انڈر 19 ورلڈکپ؛ سری لنکا کو شکست، افغانستان پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ گئی

28 جنوری, 2022 14:29

اینٹیگا: افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیکر پہلی بار سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔

آئی سی سی انڈر 19 کے اس لو اسکورنگ میچ کو افغان بولرز نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ میچ بناڈالا۔

افغان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بمشکل 134 رنز بناسکی اور سری لنکا کو جیت کے لئے 135 رنز کا ہدف ملا، افغانستان کی جانب سے عبدالہادی 97 گیندوں پر 37 اور نور احمد نے 33 گیندوں پر 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

تاہم افغان ٹیم نے عمدہ بولنگ اور معیاری فیلڈنگ کی مدد سے اپنے ٹارگٹ کا دفاع کیا اور سری لنکا کو ہدف سے قبل جکڑ لیا اور 4 رنز سے فتح حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ورلڈکپ؛ پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

افغانستان انڈر 19 ٹیم 2 فروری کو سیمی فائنل میں انگلینڈ ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top