جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت میں 90 فیصد سے زائد عملے کو ٹوئٹر نے نوکری سے فارغ کردیا

08 نومبر, 2022 15:06

ٹوئٹرکے مالک ایلون مسک نے بھارت میں 90 فیصد سے زائد عملے کو نوکری سے فارغ کردیا ہے۔

امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق بھارتی عملے کو نوکری سے فارغ کیا جانا ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی حالیہ ملازمین کم کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔

بھارت میں ٹوئٹر کے 200 سے زائد ملازمین تھے، نوکری سے نکالے جانے کے بعد اب بھارت میں ٹوئٹر کے صرف درجن بھر ملازمین باقی رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کا آج سے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

بھارت میں ٹوئٹر کے دفاتر نئی دلی،ممبئی اور بنگلور میں ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کی ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کرنے کے بعد اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کے 50 فیصد کے قریب ملازمین کو نکال دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top