جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹک ٹاک نے روس میں ویڈیو پوسٹنگ اور لائیو اسٹریمنگ معطل کردی

07 مارچ, 2022 14:38

ٹک ٹاک نے روس میں لائیو اسٹریمنگ اور نئی ویڈیوز کی پوسٹنگ معطل کردی ہے۔

مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کیا گیا کہ روس میں فیک نیوز قوانین کے بعد لائیو اسٹریمنگ اور نئی ویڈیوزکی پوسٹنگ کو معطل کردیا ہے، تاہم اس دروان ایپ میسجنگ سروس متاثر نہیں ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک تخلیقی صلاحیتوں اور تفریح ​​کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو جنگ کے اس وقت میں انسانی رابطے کا ذریعہ فراہم کر سکتا ہے لیکن جعلی خبروں کے قانون کے بعد کمپنی کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

 

کمپنی نے مزید کہا کہ ملازمین اور صارفین کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب آپ ٹک ٹاک پر 10 منٹ کی ویڈیو بھی بنا سکتے ہیں!

اس کے علاوہ یوکرین حملے پر احتجاج کرتے ہوئے آن لائن اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس نے بھی روس میں اپنی سروس معطل کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top