جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹک ٹاک نے انسٹاگرام کو ٹف ٹائم دینے کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

06 اگست, 2021 13:51

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے بھی دیگر پلیٹ فارمز کی طرح ایک اور فیچر متعارف کروادیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ’اسٹوریز ‘کے فیچر کا آغاز کردیا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹوریز کے نام سے منسوب یہ فیچر ٹک ٹاک صارفین کو اسٹوری پر مختصر ویڈیو پوسٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے جو کہ آئندہ 24 گھنٹوں بعد خود بخود غائب ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کو محفوظ ڈیجیٹل اسپیس فراہم کرنے کیلئے انسٹاگرام کا نیا فیچر

فی الحال ٹک ٹاک اسٹوریز کا فیچر پلیٹ فارم پرچند صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف کرانے کا اعلان

ٹک ٹاک کے فیچر اسٹوریز کے حوالے سے اعلان ٹوئٹر پر سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا کی جانب سے سامنے آیا، سوشل میڈیا کنسلٹنٹ نے ٹوئٹر پر نئے فیچر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے صارفین کو آگاہ کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top