جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹک ٹاک نے 15 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا فیچر متعارف کرادیا

26 اکتوبر, 2023 14:37

ٹک ٹاک نے چند سیکنڈ کی ویڈیوز کے ذریعے دنیا بھر میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی، تاہم اب وہ زیادہ طویل دورانیے کی ویڈیوز کو اپنے پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کے لیے تیار ہے۔

ایک طرف ٹک ٹاک کے پیش نظر جب دیگر کمپنیاں مختصر ویڈیوز پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہی ہیں، وہیں دوسری جانب ٹک ٹاک اب زیادہ طویل دورانیے کی ویڈیوز کو اپنے پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کی تیاریاں کرلی ہیں۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ میں 15 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ابھی ٹک ٹاک پر 10 منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کی جا سکتی ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے بتدریج ویڈیوز کے وقت میں اضافہ کیا گیا ہے، پہلے 15 سیکنڈ سے بڑھا کر 60 سیکنڈ کیا گیا اور جولائی 2021 میں یہ دورانیہ 3 منٹ جبکہ فروری 2022 میں 10 منٹ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب بھی ٹک ٹاک کے نقشِ قدم پر چلنے لگا

کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ 15 منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، اس نئے فیچر کی آزمائش مخصوص خطوں کے محدود صارفین میں کی جا رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق ویڈیو کے دورانیے میں تبدیلی سے ٹک ٹاک کو یوٹیوب کو ٹکر دینے میں بھی زیادہ مدد ملے گی۔

ٹک ٹاک کی جانب سے horizontal فل اسکرین موڈ کی آزمائش مخصوص خطوں میں کی جا رہی ہے جس سے بھی وہ یوٹیوب جیسی سروس بن جائے گی۔

تاہم کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ 15 منٹ طویل ویڈیوز کا فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top