جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی ایک کروڑ 41 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردی

28 اکتوبر, 2023 13:20

 

مشہورسوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی مجموعی طور پر 10کروڑ 50 لاکھ سے زائد ویڈیوز کمیونٹی گائیڈ لائنزکی خلاف ورزی کی بنیاد پر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

ٹک ٹاک نے 2023 اپریل سے جون تک غلط معلومات سے نمٹنے اور پلیٹ فارم کو محفوظ بنانے کے لیے کمیونٹی گائیڈلائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق 2023 کے دوران پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک کروڑ 41 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیںہیں، ٹک ٹاک سے ڈیلیٹ کی گئی ویڈیوز پلیٹ فارم پر موجود کل ویڈیوز کا سات فیصد ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر جعلی اکاؤنٹس میں اضافے کو روکنے کے لیے بھی احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق 2023 کے دوران پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک کروڑ 41 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں ہیں۔
سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ یہ کمیونٹی گائیڈ لائنز تمام صارفین کے لیے ایک محفوظ، جامع اور مستند تجربے کے لیے تیار کی گئ ہیں۔

اس کمیونٹی گائیڈ لائنز سےٹک ٹاک جدید ٹیکنالوجی سے خلاف ورزی کرنے والے کانٹینٹ کی نشاندہی کر سکے گا۔

یہ پڑھیں : یوٹیوب بھی ٹک ٹاک کے نقشِ قدم پر چلنے لگا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top