جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹک ٹاک کا صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف کرانے کا اعلان

23 جون, 2021 14:30

ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کی سہولت کے لیے بہترین فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

نئے فیچر کی بدولت ٹک ٹاک صارفین اپنی ویڈیو میں ‘منی ایپس ایمبیڈ’ کرسکیں گے۔ نئی سہولت کو ‘جمپس’ کا نام دیا گیا ہے، اگر کوئی صارف کھانا پکانے کی ویڈیو بناتا ہے تو وہ ‘ریسیپی ایپ ویشک’ کے لنک کو اس میں ایمبیڈ کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ٹک ٹاکر نے جنات کی جگہ تلاش کرلی؟ ویڈیو دیکھیں

اس فیچر سے ناظرین ٹک ٹاک کے اندر ہی ایک کلک کی مدد سے کھانے کی ترکیت دیکھ سکیں گے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر فی الحال آزائشی مراحل سے گزر رہا ہے تاہم مخصوص کریٹرز جمپس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، نئی سہولت کی مزید ٹیسٹنگ کے لیے دیگر افراد کو بھی سروس فراہم کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top