جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 24 اکتوبر سے واٹس ایپ نہیں چلے گا

16 اکتوبر, 2023 15:21

اگر آپ 10 سال پرانے اینڈرائیڈ فون کو استعمال کررہے ہیں تو اسے تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے، ورنہ چند روز بعد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

اکتوبر کے آخر میں متعدد پرانے اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔

24 اکتوبر کے بعد اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ ورژنز پر کام کرنے والے فونز پر ہی واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

واٹس ایپ کے مطابق ابھی اینڈرائیڈ 4.1 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر واٹس ایپ کو استعمال کیا جا سکتا ہے، مگر 24 اکتوبر 2023 سے صرف اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے ورژنز پر ہی میسجنگ ایپ کے لیے سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا صارفین کی آسانی کیلئے 2 بہترین فیچرز کا اضافہ

اینڈرائیڈ 4.1 یا اینڈرائیڈ 5.0 سے قبل کے تمام آپریٹنگ سسٹمز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔

واٹس ایپ نے بتایا کہ جب کسی آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ ختم کی جاتی ہے تو صارفین کو وقت سے پہلے آگاہ کیا جاتا ہے اور اپ گریڈ کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے 24 اکتوبر 2022 کو آئی او ایس 10 اور 11 پر کام کرنے والے آئی فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی تھی۔

آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے ڈیوائسز میں آئی او ایس 12 یا اس کے بعد کا ورژن درکار ہوتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top