جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سی پیک کے خفیہ قرضہ کی بات کی گئی جو ہمارے علم میں نہیں : اسد عمر

06 اکتوبر, 2021 14:12

اسلام آباد : اسد عمر کا کہنا ہے کہ سی پیک کے خفیہ قرضہ کی بات کی گئی جو ہمارے علم میں نہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پر دنیا کی نظر رہتی ہے، کئی قوتیں یہ چاہتی ہیں کہ یہ کامیاب نہ ہو۔ جنگ کے علاؤہ ہر حربہ استعمال کیا جاتا ہے، جس سے مایوسی پھیلے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اپنے لوگ بھی اس پروپیگنڈے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ امریکی کسی تھنک ٹینک کی رپورٹ کا حوالہ دیا جاتا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے معلومات نہیں دی جاتیں۔ سی پیک کے منصوبوں کی معلومات کئی مرتبہ دہرائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے طالبان حکومت کو سی پیک میں شرکت کی دعوت دیدی

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سمیت دونوں ایوانوں کی الگ الگ کمیٹیاں ہیں۔ کسی بھی منصوبے کی معلومات دی جاتی رہی ہیں۔ سی پیک کے خفیہ قرضہ کی بات کی گئی جو ہمارے علم میں نہیں۔ خودمختار گارنٹی حکومت دیتی ہے اور یہ کوئی خفیہ قرضہ نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کئی منصوبے حکومت نجی شعبہ کے ذریعے خودمختار گارنٹی سے مکمل کرتی ہے۔ قرض پاور کے منصوبوں کیلئے فراہم کیا گیا اور کچھ قرض حکومت کو دیا گیا۔ اوسط قرضوں پر شرح سود 4 فیصد ہے۔ کثیر الجہتی قرض اس میں زیادہ ہیں اور اوسط شرح سود سوا 4 فیصد ہے۔ گرانٹ جو حکومت کو دیئے گئے ان کی اوسط شرح 2 فیصد بنتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top