جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹوئٹر پر سالوں سے بند ویری فکیشن کے عمل کا آج سے دوبارہ آغاز ہوگیا

23 جنوری, 2021 13:13

کسی بھی اکاؤنٹ کی ویری فکیشن کے لیے مستند، نمایاں اور متحرک ہونا بنیادی ستون سمجھا جاتا ہے جبکہ ٹوئٹر کی جانب سے درخواست کا ایک نیا پراسیس تیار کیا گیا ہے جو ویب اور ایپ میں دستیاب ہوگا جس میں درج شرائط کو عبور کرکے صارفین اپنا اکاؤنٹ ویری فائی کروا سکیں گے

ٹوئٹر کمپنی نے نومبر 2017 سے ویری فکیشن کا عمل روکے رکھا تھا جس کا آغاز آج سے ہوا ہے۔

بلیو ٹک کے لیے ٹوئٹر کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست پراسیس میں کسی ایک کیٹگری کا انتخاب کرنا ہوگا، اور کچھ مخصوص لنکس کے علاوہ مطلوبہ مٹیریل بھی فراہم کرنا ہوگا۔ درخواستوں کا یہ عمل خود کار اور انسانی ریویو کی بنیاد پر ہوگا۔ جبکہ امیدوار کو ڈیموگرافک انفارمیشن کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

نئی پالیسی کے تحت اکاؤنٹ غیر متحرک اور نامکمل ہونے کی صورت میں بلیو ٹک ہٹا بھی دیا جائے گا۔

ویری فکیشن کے لیے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے فالورز اور انگیج منٹ کے امتزاج کا جائزہ لے گا اور مستند ہونے کی جانچ کی جائے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم فیک درخواستوں کی شناخت کا طریقہ جانتے ہیں، ہمیں کسی بھی درخواست کو مسترد کرنے کا بھی پورا اختیار حاصل ہوگا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلسل چھ ماہ تک اکاؤنٹ استعمال کرنے والے صارفین کو متحرک سمجھا جائے گا، اور انہیں ہی اس عمل کا حصہ بنایا جائے گا، ویری فکیشن کے لیے صارف کو پروفائل فوٹو لگانا لازمی ہوگا۔ اکاؤنٹ کا تصدیق شدہ ای میل ایڈریس یا فون نمبر سے بھی منسلک ہونا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں:ٹوئٹر نے سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد کر دی

اکاؤنٹ مذکورہ 6 ماہ کے دوران کسی پابندی کی زد میں نہ آیا ہو۔ عام افراد کے لیے ویری فکیشن کا حصول مشکل ہوگا ماسوائے ان کے لیے جن پاس بڑی تعداد میں فالورز ہوں۔

دنیا کے مختلف ممالک میں منتخب ہونے والے حکام، وزرا، ریاستی امور انجام دینے والے افراد، سرکاری ملازمین، معروف کمپنیاں، برانڈز، بڑے ادارے، میڈیا ادارے، صحافی، کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی یا دیگر بڑے اسٹاف کے عہدار، سماجی کارکنان، شوبز کے افراد یا با اثر افراد اپنا اکاؤنٹ ویری فائی کرواسکیں گے۔

عام افراد سماجی کارکن یا با اثر افراد کی فہرست میں اپنا اکاؤنٹ ویری فائی کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top