جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہمیں لسانی کہنے والی پیپلزپارٹی خود لسانی جماعت بن چکی ہے: خواجہ اظہار الحسن

20 جولائی, 2021 17:52

کراچی: خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کراچی والے کرتب دکھانے والوں سے ہوشیار رہیں، ہمیں لسانی کہنے والی پیپلزپارٹی خود لسانی جماعت بن چکی ہے۔

رہنما ایم کیو ایم خواجہ اظہار الحسن کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بارشوں سے سندھ حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھول جائے گی، عبدالرحمان سمیت 23 مختلف شہروں سے امیدوار کھڑے کیے ہیں، کشمیر میں گزشتہ ادوار میں ہمارے پاس وزارتیں رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناصر حسین شاہ کا ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنے آگیا

خواجی اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اسپتالوں میں 24 گھنٹے ڈاکٹرز بٹھائے، کراچی والے کرتب دکھانے والوں سے ہوشیار رہیں، براہ راست کشمیر میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی چوتھی لہر آچکی ہے، ناصر شاہ صاحب کبھی نیو کراچی کا دورہ بھی کرلیں، ہمیں لسانی کہنے والی پیپلزپارٹی خود لسانی جماعت بن چکی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top