جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کا معاملہ: بھارتی وزیر کھیل نے اپنا مؤقف تبدیل کردیا

21 مارچ, 2023 13:47

نئی دہلی: بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا اپنا مؤقف تبدیل کردیا۔

گزشتہ برس بھارت کے وزیر برائے کھیل انوراگ ٹھاکر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان جانے کا فیصلہ وزارت داخلہ نے کرنا ہے کیونکہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی بڑی اہم ہے۔

تاہم اب ناگپور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انوراگ ٹھاکر نے اپنے مؤقف کو تبدیل کرتے ہوئے اس معاملے کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے فیصلے سے منسلک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے اہم اجلاس، نجم سیٹھی دبئی جائینگے

بھارتی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرنے دیں اس کے بعد وزارت داخلہ فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ورلڈکپ کیلئے ضرور آئیگا لیکن بھارت ایشیا کپ کیلئے نہیں جائیگا: سابق بھارتی کرکٹر

خیال رہے کہ پاکستان کو رواں سال ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنی ہے جب کہ بھارت نے پاکستان میں ٹیم بھیجنے سے انکار کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2023؛ بھارت کا پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار

بھارت کی جانب سے ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر پاکستان نے بھی رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ سے دستبردار ہونے کی دھمکی دی ہوئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top