جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سڈنی ٹیسٹ: عامر جمال کی شاندار اننگز، قومی ٹیم 313 رنز پر آل آؤٹ

03 جنوری, 2024 13:05

سڈنی: تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عامر جمال کی شاندار اننگز کے بدولت پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 313 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر فیل ہوگئی، ڈیبیو کرنیوالے نوجوان بیٹر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے 26 اور سعود شکیل 5 رنز آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شان مسعود نے 35 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

چھٹی وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا لیکن 190 کے مجموعے پر رضوان 88 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ سلمان آغا 53، ساجد خان 15 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ: پاکستان کو شکست، آسٹریلیا کو سیریز میں برتری حاصل

نویں وکٹ کی شراکت میں عامر جمال اور میر حمزہ نے 86 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کا اسکور 313 رنز تک پہنچایا۔

عامر جمال نے 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تاہم وہ نتھین لائن کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 5، مچل اسٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ، نتھین لائن اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top