جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فٹ بال ورلڈکپ کوالیفائنگ، ایران کی جانب سے خواتین کو میچ دیکھنے کی خصوصی اجازت

29 جنوری, 2022 15:37

تہران : ایرانی خواتین کو وہ تاریخی لمحہ شیئر کرنے کی خصوصی اجازت دی گئی، جب ایران نے جمعرات کو قطر میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیئے کوالیفائی کر لیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں ایران اور عراق کے درمیان 2022 کے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ کے لیے فروخت ہونے والے 10 ہزار ٹکٹوں میں سے دو ہزار خواتین کو دیئے گئے۔ خواتین کو مردوں سے علیحدہ رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنے کی دعوت

اسٹیڈیم میں خواتین گالوں پر قومی پرچم رنگے ہوئے میچ سے لطف اندوز ہوتیں رہیں، کئی خواتین کے ہاتھ میں قومی پرچم بھی تھے، جسے وہ دوران میچ لہراتے رہیں۔ اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ جمعرات کو آخر کار کتنی خواتین اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔

اس حوالے سے ایک تماشائی خاتون کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے، جب میں نے آزادی اسٹیڈیم میں کسی میچ میں شرکت کی۔ یہ پہلے ہونا چاہیے تھا، لیکن میں بہت خوش ہوں اور مجھے امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں ایران نے عراق کو ہرا کر ورلڈکپ کے لیئے کوالیفائی کر لیا۔ اگلا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہوگا، جو منگل یکم فروری کو آزادی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔ ہوگا، اس وقت یہ واضح نہیں کہ خواتین تماشائیوں کو اس میچ میں بھی خصوصی شرکت کی اجازت ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top