جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کرنے کا حکم دے دیا

03 جولائی, 2019 10:58

کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر عدالت نے لاپتہ شہریوں کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے موقع پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سندھ اور ڈی جی رینجرز سے 7 اگست کو جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ لاپتہ شہریوں کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے، فوری بازیاب کرایا جائے۔ لاپتہ شہریوں کی گمشدگی کے مقدمات درج نہ کرنے عدالت پولیس حکام پر برہم ہوگئی۔

درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ شاہ زیب، عبدالوکیل، محمد جمیل اور دیگر کو مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا، لاپتہ افراد کو سادہ لباس اہلکاروں، پولیس اور رینجرز کی وردی میں ملبوس افراد نے حراست میں لیا اور بعد میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top