جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹک ٹاک سے پیسہ کمانے والو کے لیے افسوسناک خبر،مونیٹائزیشن فنڈ بند

11 نومبر, 2023 15:35

ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے اپنا ایک ارب ڈالر کا کرئیٹرز فنڈ 16 دسمبر 2023 سے ختم کرنے کا اعلان کردیا گیاہے جس کے باعث کئی ممالک کے ٹک ٹاکرز فنڈز کے ذریعے پیسے نہیں کماسکیں گے ۔

ٹک ٹاک کی ترجمان ماریا جنگ نے بتایا کہ ایک ارب ڈالر مالیت کا مونیٹائزیشن فنڈ 16 دسمبر 2023ء کو بند کردیا جائے گا، جس کے بعد امریکا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے ٹک ٹاکرز اوریجنل فنڈ کے ذریعے ایپلی کیشن سے پیسے نہیں کما سکیں گے،تاہم اٹلی یا اسپین میں مواد تخلیق کرنے والے متاثر نہیں ہوں گے۔

یہ فنڈ 2020ء میں تین سال کیلئے متعارف کرایا گیا تھا، اس کے مطابق ٹک ٹاک کی طرف سے وائرل ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکرز کو ایک ارب ڈالر کی رقم دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔

تاہم، انفلوئنسرز اور کانٹینٹ کرئیٹرز نے معمولی ادائیگیوں کے بارے میں مسلسل خدشات کا اظہار کیا ہے، کہ انہیں اس فنڈ سے انتہائی کم رقم دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں ٹک ٹاک کی طرف سے ’کری ایٹویٹی پروگرام‘ متعارف کرایا گیا تھا، جس کے ذریعے اب ٹک ٹاکرز ایپ سے آمدنی کما سکتے ہیں۔

ماریا جنگ نے مزید بتایا کہ ٹک ٹاکرز ’کری ایٹویٹی پروگرام‘ کے ذریعے مونیٹائزیشن فنڈ کی نسبت 20 گنا زیادہ آمدن حاصل کرسکتے ہیں، فنڈ کا خاتمہ غیر متوقع نہیں، یہ شروع ہی 3 سال کے عرصے کیلئے کیا گیا تھا۔

یہ پرھیں: ٹک ٹاک نے 15 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا فیچر متعارف کرادیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top