جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کوہلو میں بارشوں اور سیلابی ریلے کی تباہی، خاتون پانی میں بہہ گئی

05 جولائی, 2021 11:44

کوہلو : سیلابی ریلے میں خاتون سمیت کئی جانور پانی میں بہہ گئے۔

کوہلو کی تحصیل ماوند میں گزشتہ رات طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ہے۔ کئی افراد نے گھر رات جاگ کر گزاری اور اپنے گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف رہے۔ مختلف مقامات پر درجنوں بھیڑ، بکریاں اور جانور پانی میں بہہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں بارشوں اور طوفان سے دو افراد جاں بحق

ماوند کے علاقے سونڈوانی میں رات گئے سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ گرانڈ وڈھ کے مقام پر سڑک اور سوناری پل بہہ جانے سے کوہلو کا کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

لیویز فورس کے ٹیمیں سڑک کی بحالی میں مصروف ہیں، بھاری مشینری نہ ہونے سے مشکلات درپیش ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top