جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سمز کی تعداد جاننے کیلئے جعلی لنکس کی بہتات، پی ٹی اے نے خبردار کردیا

23 دسمبر, 2023 14:19

موبائل رجسٹریشن اور سمز کی تعداد جاننے کیلئے جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، پی ٹی اے نے عوام کو دھوکا دہی پر مبنی لنکس سے متعلق خبردار کیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق سوشل میڈیااور واٹس ایپ کے ذریعے فشنگ لنکس بھیجے جا رہے ہیں۔
ان جعلی لنکس میں کہا جاتا ہے آپ کی سم مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہے اس فشنگ لنکس کے ذریعے سمز کی تعداد جانیئے۔
اسی کے ساتھ صارفین کو یہ بھی کہا جاتا ہے کہ لنک پر کلک نہ کرنے پر موبائل رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان فشنگ لنکس کا پی ٹی اے کے موبائل رجسٹریشن نظام سے کوئی تعلق نہیں یہ فشنگ لنکس عوام کو دھوکا دینے کیلئے بنائے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ان جعلی لنکس کے ذریعے صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے عوام سروسز کیلئے سرکاری پلیٹ فارمز کا استعمال یقینی بنائیں پی ٹی اے کی موبائل رجسٹریشن اور سمز سے متعلق اپلیکیشنز پلےاسٹور پر موجود ہیں۔

یہ پڑھیں:حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا، موبائل ایپ متعارف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top