جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی آئی اے کا فضائی میزبان کینیڈا کے ہوٹل سے غائب

24 جنوری, 2022 09:27

اسلام آباد : پی آئی کی ٹورنٹو پرواز پر تعینات فضائی میزبان ہوٹل سے فرار ہو گیا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ کینیڈا سے مسافروں کو لے کر نکلنے کی تیاری میں ہی تھا کہ انتظامیہ کو علم ہوا کہ عملے کا ایک رکن موجود نہیں ہے۔

انتظامیہ کو اطلاع ملی کے اسلام آباد سے پرواز نمبر پی کے 781 میں ٹورنٹو کی پرواز پر تعینات فلائٹ اسٹیورڈ وقار احمد جدون ہوٹل سے ہی غائب ہے، جو دیگر عملے کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب پہنچنے پر لازمی قرنطینہ، پی آئی اے نے 11 کمپنیوں سے معاہدہ کرلیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان کی عدم موجودگی کے بارے میں ایئرلائن ہیڈ آفس حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔ لاپتہ فضائی میزبان مبینہ طور پر امیگریشن حصول کی غرض سے غائب ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top