ہفتہ، 18-مئی،2024
( 10 ذوالقعدہ 1445 )
ہفتہ، 18-مئی،2024

EN

پی سی بی کا دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے کوچنگ، سپورٹ اسٹاف کا اعلان

04 مئی, 2024 16:37

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم آئرش ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی جبکہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی  ٹوئنٹی میچز میں مدمقابل ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اظہر محمود کو آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ بعد ازاں جب ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی تو وہ اسسٹنٹ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے اور وائٹ بال ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے ساتھ کام کریں گے۔

وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے جبکہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، وہاب ریاض اور محمد یوسف قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا بھی حصہ ہیں۔

پی سی بی کے مطابق سابق کرکٹر سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

پاکستان ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے سپورٹ اسٹاف:

وہاب ریاض (سینئر ٹیم منیجر)، منصور رانا (ٹیم منیجر)، اظہر محمود (ہیڈ کوچ برائے آئرلینڈ اور اسسٹنٹ کوچ) محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، آفتاب خان (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ارتیزا کومیل (چیف سیکیورٹی آفیسر)، محمد عمران (میسر)، محمد خرم سرور (ٹیم ڈاکٹر)، طلحہ بٹ (تجزیہ کار)، رضا کچلو (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر) اور ڈریکس سیمن (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)۔

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، صائم ایوب، فخر زمان، عرفان خان نیازی، افتخار احمد، عثمان خان، اعظم خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، حارث رؤف، عباس آفریدی، ابرار احمد، حسن علی اور سلمان علی آغا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top