مقبول خبریں
پیغام رسانی کی اپیلی کیشن واٹس ایپ کا بڑا اعلان
سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی اپیلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین پر بڑی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
دنیا بھر میں واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد دو ارب سے زائد ہے اور کرونا وبا پھیلنے کے بعد ہونے والے لاک ڈاؤن میں ایپ کا استعمال چالیس فیصد بڑھ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کے باعث واٹس ایپ کے استعمال میں اضافہ
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران صارفین واٹس ایپ پر ویڈیو چیٹ، کالز اور میسجنگ سروس کا استعمال زیادہ کررہے ہیں جبکہ گھر سے کام کرنے والے ملازمین بھی رابطوں کے لیے پیغام رسانی کی ایپلیکیشن کو استعمال کررہے ہیں۔
واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو نے صارفین کے لیے اہم اعلان کیا۔
ANNOUNCEMENT:
You can no longer send videos to WhatsApp Status if they are longer than 16 seconds: only videos having a duration of 15 seconds will be allowed.
This is happening in India and it’s probably an initiative to reduce the traffic on the server infrastructures.— WABetaInfo (@WABetaInfo) March 28, 2020
ڈبلیو اے بیٹا کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کے اسٹیٹس کا وقت 30 سیکنڈ سے کم کر کے 16 سیکنڈ تک مختص کردیا، اب صارف پندرہ سیکنڈ کی ویڈیو ہی اسٹیٹس پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابھی اس فیچر کی آزمائش بھارت میں کی جارہی ہے جس کے بعد دنیا بھر میں اس سہولت کو متعارف کرایا جائے گا۔
واٹس ایپ نے یہ اقدام اپنے ڈیٹا سرور سے ٹریفک کم کرنے کےلیے کیا کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈیٹا پر بہت زیادہ بوجھ پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت سسٹم بیٹھ جانے کا خطرہ ہے۔