جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اب آپ ٹک ٹاک پر 10 منٹ کی ویڈیو بھی بنا سکتے ہیں!

03 مارچ, 2022 14:08

بیجنگ: ٹک ٹک نے اب اپنی ویڈیو طوالت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جو پہلے تین منٹ تک محدود تھا لیکن اب دس منٹ کی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جاسکتی ہے۔

چینی ویڈیو پلیٹ فارم کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم ہمیشہ ہی اپنی کمیونٹی کے لیے بہترین تجربات پیش کرتے ہیں تاکہ اسے تفریح کا بہتر پلیٹ فارم بنایا جائے۔ اب پلیٹ فارم پر دس منٹ کی ویڈیو بنائی اور پوسٹ کی جاسکتی ہے تاکہ عالمی صارفین کے لئے تخلیقی عمل کو بڑھا جاسکے۔‘

بعض صارفین نے ایپ کے اندر ہی اس نئے فیچر کی تصدیق بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب ‘ریلز’ کا فیچر فیس بک پر، پیسے بھی کمائے جاسکیں گے

واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایک عرصے سے اپنی ویڈیو کا دورانیہ بڑھانے پر غور کررہا ہے، گزشتہ برس ایک منٹ سے تین منٹ تک کی ویڈیو کا اعلان کیا گیا تھا اور اب یہ دس منٹ تک جاپہنچی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top