جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اب ‘ریلز’ کا فیچر فیس بک پر، پیسے بھی کمائے جاسکیں گے

24 فروری, 2022 14:11

سوشل میڈیا ایپلی کیشن میٹا (فیس بک) نے ‘ریلز’ کے فیچر کو عالمی سطح پر 150 سے زائد ممالک میں متعارف کرادیا ہے۔

یہ فیچر دراصل مختصر ویڈیوز کا فیچر ہے جس کے تحت صارفین کے لیے ایک ہی جگہ متعدد ویڈیوز دیکھنے کی سہولت موجود ہوتی ہے۔

کمپنی کی ریسرچ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین اپنے دن کا آدھے سے زیادہ وقت ریلز دیکھ کر گزارتے ہیں جس میں بچے، نوجوان اور خواتین اپنی اپنی پسند کی ریلز دیکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کی جگہ لینے کیلئے ریلز لانچ کردیا

اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ کانٹینٹ کریئیٹرز ریلز سے پیسے کماسکتے ہیں، کمپنی کا کہنا ہے کہ ‘ریلز پلے بونس پروگرام’ کے تحت باصلاحیت کریئیٹرز کو ان کی ریلیز پر ویوز کی بنیاد پر ماہانہ 35 ہزار ڈالرز تک رقم دی جائے گی، یعنی جس شخص کی ریلز کے جتنے زیادہ ویوز ہوں گے اسے یہ رقم دی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top