جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اب انسٹا گرام پہ بیک وقت 4 افراد کے ساتھ لائیو اسٹریم ممکن

05 مارچ, 2021 12:36

انسٹاگرام نے لائیو رومز کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جس سے بیک وقت 4 افراد لائیو اسٹریم کرسکیں گے۔

 

فیس بک کی زیرملکیت ایپ کے سربراہ ایڈم موسیری کا کہنا تھا کہ اس فیچر کا مطالبہ کافی عرصے سے صارفین کی جانب سے کیا جارہا تھا۔

انسٹاگرام میں لائیو اسٹریمنگ کا آپشن تو کافی عرصے سے موجود ہے، جس میں کچھ عرصے پہلے ایک اور دوست کو ایڈ کرنے کی سہولت کا اضافہ کیا گیا تھا۔

 

اب کمپنی کا کہنا تھا کہ ایک صارف دیگر 3 افراد کے ساتھ بیک وقت لائیو اسٹریم کرسکتا ہے۔

 

اس فیچر کی آزمائش دسمبر 2020 میں شروع ہوئی تھی اور لگ بھگ 3 ماہ بعد اسے متعارف کرادیا گیا۔

کورونا وائرس کی وبا کے دوران لائیو ویڈیو کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے تو انسٹاگرام کی جانب سے اس کو بہتر بنانا حیران کن نہیں۔

زوم جیسی ویڈیو کانفرنسنگ ایپس کے مقابلے میں فیس بک کی جانب سے اس سے قبل میسنجر رومز نامی فیچر بھی گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا۔

 

انسٹاگرام میں لائیو روم کو استعمال کرنے کے لیے ایپ اوپن کرکے انسٹاگرام کیمرا اوپن کریں یا نیچے پلس کے آئیکون پر کلک کریں۔

 

وہاں موجود آپشنز میں لائیو کا انتخاب کریں۔

لائیو اسٹریم میں ٹائٹل کا اضافہ کرنے کے بعد رومز کے آئیکون پر کلک کرنا ہوگا اور پھر لائیو براڈکاسٹ کے مہمانوں کو شامل کرنا ہوگا۔

انسٹاگرام صارفین اپنی لائیو ویڈیو کے دوران بھی کسی فرد کو سرچ کرکے ایڈ کرسکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top