جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نور مقدم قتل کیس : ظاہر جعفر کے والدین کا ضمانت کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع

06 اکتوبر, 2021 12:43

اسلام آباد : نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ضمانت کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

سپریم کورٹ میں وکیل خواجہ حارث کی جانب سے ظاہر جعفر کے وَالدین کی الگ الگ جمع کرائی گئیں ضمانت کی درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیا واقعہ کی اطلاع نہ دینا اعانت جرم میں آتا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 107 کا غلط جائزہ لیا۔ عصمت ذاکراور ذاکر جعفر سے قتل کی وجہ عناد بھی منصوب نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : نور قتل کیس؛ ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت مسترد

درخواست کے مطابق ایسے شواہد موجود نہیں کہ والدین کو بیٹے کے قتل کے ارادوں کا معلوم ہو۔ کسی شریک ملزم کے بیان پر درخواست ضمانت خارج نہیں کی جا سکتی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ میں سقم ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر ضمانت منظور کی جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top