جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹک ٹاکرز کی آمدنی بڑھانے کے لیے نیا فیچر

26 مئی, 2022 13:57

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم’ٹک ٹاک‘اپنے کریئٹرز کی آمدنی بڑھانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔

ٹک ٹاک نے ’لائیو سبسکرپشن‘ کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین کو اپنے پسندیدہ کریئٹرز کی لائیو اسٹریم دیکھنے کے لیے سبسکرپشن حاصل کرنا ہوگی۔

ٹک ٹاک کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ لائیو کریئٹرز کے ساتھ رابطے میں بھی رہ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے روس میں ویڈیو پوسٹنگ اور لائیو اسٹریمنگ معطل کردی

اس فیچر کا آغاز رواں ماہ ہی ہو جائے گا جب کہ آنے والے مہینوں میں یہ عالمی سطح پر دستیاب ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ لائیو سبسکرپشن کریئٹرز کو آمدنی بڑھانے کا موقع دے گا اور یہ ان کی ضروریات کی حد کے مطابق ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top