جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

‘ریپلائی’ سے متعلق واٹس ایپ کا نیا فیچر آزمائش کیلئے پیش

03 اکتوبر, 2023 14:30

کیلیفورنیا: واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے نیا ریپلائی فیچر متعارف کرانے جارہی ہے جس کے بعد تصویر، ویڈیو اور جِف کا فوری جواب دینا ممکن ہوگا۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال ان اینڈرائیڈ بِیٹا صارفین کو دستیاب ہے جنہوں نے واٹس ایپ بِیٹا اینڈرائیڈ کا تازہ ترین ورژن انسٹال کیا ہے یہ فیچر ان کو دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کی خود کو مکمل تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی، نئے فیچرز کا اضافہ

یہ نیا ریپلائی بار صارفین کو مخصوص میڈیا کا چیٹ کے اندر اسکرین ہٹائے بغیر فوری جواب دینے کی سہولت دے گا جس سے گفتگو کا ربط برقرار رہے گا اور شیئر کیا گیا کونٹینٹ بامعنی رہے گا۔

یہ فیچر صارفین کو گفتگو کے دوران غیر ضروری خلل اندازی سے بچاؤ کا احساس بھی دلائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top