جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مریخ پر زندگی کی تلاش کیلئے ناسا کا مشن کامیابی سے لینڈ کرگیا

19 فروری, 2021 14:23

امریکی خلائی ادارے (ناسا) کا پرسیورینس مشن آخر کار کامیابی سے مریخ پر لینڈ کرگیا ہے۔

مشن 239 ملین میل کا سفر طے کرکے منزل پر پہنچا ہے، ناسا کے اس پرسیورینس نے خلا میں 12 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر طے کیا۔

مشن نے پیراشوٹ کے ذریعے لینڈ کیا، اس کا پچھلا حصہ علیحدہ ہوا اور اسکائی کرین نے نائلون کی کیبلز سے جڑے پریزروینس کو سطح پر اتارا، مشن کو مریخ کی سطح پر اترنے سے پہلے 7 منٹ تک ایک مشکل مرحلہ درپیش تھا اور لینڈنگ کا سگنل ناساکو موصول ہونے میں 11 منٹ لگے۔

مریخ کی سطح کے قریب پہنچتے ہی مشن کو طوفانی صورتحال سے گزرنا پڑا تاہم یہ کامیابی سے 820 فٹ گہرے مقام پر اتر گیا جس کا نام جیزیرو ہے، مشن کو اسی خاص مقام پر بھیجا گیا ہے کیونکہ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہاں ساڑھے 3 ارب سال پہلے جھیل تھی اور اسی میں زندگی کےآثار تلاش کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا اسپیس ایکس کریو ون مشن کی روانگی مؤخر

مشن پر 2 ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئی اور یہ مشن 2 سال کے لیے بھیجا گیا ہے، اس کا مقصد مریخ پر زندگی کو تلاش کرنا ہے۔

پرسیورینس درحقیقت ایک روبوٹ ہے جو ایسٹروبائیلوجسٹ یعنی مریخ کی سطح پر زندگی کے آثار تلاش کرے گا اور یہ ناسا کا پہلا روور ہے جو مریخ پر بھیجا گیا ہے۔

اس سے پہلے بھی کئی روورز مریخ پر بھیجے جاچکے ہیں مگر یہ سب سے زیادہ جدید ہے اور زیادہ دیر تک قائم رہ سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top