جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مائیکروسافٹ ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے باوجود ٹک ٹاک خریدنے کی خواہشمند

04 اگست, 2020 14:26

نیو یارک: امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود چینی ایپ ٹک ٹاک خریدنے سے متعلق بات چیت جاری رہے گی۔

تین روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکیورٹی کے خدشے کے پیشِ نظر ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق چینی انٹیلی جنس کے ذریعے اس سروس کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ کی پابندی کی دھمکی کے بعد مائیکرو سافٹ کا ٹک ٹاک خریدنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

تاہم اب ایک بیان میں مائیکروسافٹ نے بتایا کہ کمپنی کے سی ای او نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی ہے اور دونوں میں اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا ہے کہ چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی خریداری کے لیے بات چیت جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت نے ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کردی

خیال رہے کہ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی کی دھمکی دی تھی اور الزام لگایا تھا کہ چین ٹک ٹاک کے ذریعے جاسوسی کر سکتا ہے مگر ٹک ٹاک کی کمپنی نے الزام کی تردید کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top