جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گرُدوں میں خرابی پیدا ہونا اور بچاؤ کے لئے مفید تجاویز

25 مارچ, 2022 17:51

گردے میں خرابی پیدا ہونے کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں جس کےبعد کئی علامات ظاہرہوتی ہیں جنھیں عموماً نظر انداز کردیاجاتاہے ۔جیسے ہی آپ کو گردے سے متعلق طبی خدشات کا علم ہو تو اسکی تشخیص کے بعد اسکا فوری علاج شروع کریں۔ گردے میں پیدا ہونی والی خرابی جسم کے بڑے مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ ہے جس سے بہت کم لوگ آگاہ ہوتے ہیں۔

 

گردے میں خرابی پیدا ہونی کی علامات :

ذیل میں کچھ ایسی ہی علامات کا تذکرہ ہے جو گردے میں ہونے والی خرابیوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔

سوجن کا ہونا :

جب گردے ٹھیک طرح سے کام نہیں کررہے ہوتے توفاضل سیال جمع ہونے کے باعث یہ ورم اور سوجن کا سبب بن سکتے ہیں۔یہ ورم ہاتھوں ، پیروں، ٹانگوں ، ٹخنوں، اور چہرے پر جمع ہوسکتاہے اور اگر خرابی زیادہ ہوجائے تو یہ ورم پھیپھڑوں تک بھی پہنچ سکتاہے۔

 

پیشاب میں تبدیلی :

اگر پیشا ب تھوڑا تھوڑا اور بار بار آتاہے اور اس میں سے تیز بدبو آتی ہو اور پیشا ب کی رنگت سرخ اور کبھی سیاہ ہوتی ہو اور اکثر پیپ بھی آتی ہو ۔اگر آپ ان میں سے کوئی بھی علامت محسوس کریں تو فوری طور پر معالج سے رابطہ کریں۔ عام طور پر پیشاب میں نمودار تبدیلیاں گردے کے مسائل کی نشاندہی کرتی ہیں۔

 

کمزوری ہونا :

سردی سے بخار کا چڑھنا، قے آنا اسکے علاوہ جسم روز بروز لاغر ہونا ، پیاس ، سردرد، اور بے خوابی کی شکایت کا ہونا۔یہ مسائل مسلسل ہوں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اپنا معائنہ کروائیں۔ان علامات کا نمودار ہونا آپکی اندرونی صحت کی خرابی کی علامت ہے۔

 

پیٹھ کے نچلے حصے میں درد:

پیٹھ کے نچلے حصے میں درد و تکلیف گردے کی خرابی کی سب سے اہم علامات میں سے ایک ہے۔ درد ایک طرف یا دونوں اطراف میں شروع ہوسکتاہے۔ اگر علاج نہ کیاجائے تویہ درد مختصر مدت کے دوران دونوں اطراف میں ہوسکتاہے۔

 

آکسیجن کی کمی:

گردوں کا اہم کام ایتھروپوئیٹن کی پیداوار ہے ۔ یہ خون میں آکسیجن کی کمی سے گردوں میں پیدا ہونے والا ہارمون ہے جو ہڈیوں کے گودے پر اثر کرکے خون کے سرخ خلیوں کی تیاری کا باعث بنتاہے۔جسم میں سرخ خلیات کی کمی اینیمیا اور آئرن کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ آئرن کی کم سطح کے باعث گرم ماحول میں بھی سردی ،کمزوری اورتھکاوٹ محسوس ہوتی ہے ۔آکسیجن انسانی جسم میں بہت اہم کردار ادا کرتاہے اور جب یہ مناسب طریقے سے منتقل نہیں ہوتی توجسم کے مختلف نظام متاثر ہوتے ہیں ۔

 

منہ کا خراب ذائقہ اور بو آنا:

اگر آپکو کسی بھی چیز کا ذائقہ بدلا ہوا محسوس ہو، کھانے میں کسی بھی چیز کا ذائقہ آپکو اچھانہ لگے، منہ میں بدبو محسوس ہو ، اور کم کھانے کے باعث آپکا وزن تیزی سے کم ہونے لگے تو یہ گردے کی خرابی کی اہم علامت ہوسکتی ہے۔

 

جلد کے مسائل ہونا:

گردے اگرصحیح طریقے سے کام نہ کریں توٹا کسن میں اضافہ ہوتا ہے ۔جس کے نتیجہ میں جلد کے مسائل جیسے خشکی، ریشز، اور کھجلی کے مسائل ہو سکتے ہیں۔

 

یہ پڑھیں  : بواسیر کا گھریلو علاج

 

اہم تجاویز:

 

تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔

کافی ،چاکلیٹ اور چینی سے بچیں۔

ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کریں۔

زیادہ سے زیادہ پانی کا استعما ل کریں۔

اپنے آپ کو جسمانی سرگرمیوں میں مشغول رکھیں۔

زیادہ کھانے اور دیر رات کھانے سے پرہیز کریں۔

اپنی غذا میں پروٹین ، کاربوہائیڈ ریٹ کا استعمال کریں۔

نوٹ :  اس متعلق اپنے معالج سے مشورہ ضرور لیجئے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top