جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جوہر ٹاؤن دھماکہ؛ ہمارے پاس مزید ریکارڈ موجود ہے جن کی تحقیقات کررہے ہیں: انعام غنی

04 جولائی, 2021 17:19

اسلام آباد: انعام غنی کا لاہور میں جوہر ٹاؤن دھماکے سے متعلق کہنا ہے کہ ہمارے پاس مزید ریکارڈ موجود ہے جن کی تحقیقات کررہے ہیں، یہ پورا نیٹ ورک ہمارے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی دھماکے میں ملوث افراد تک پہنچ گئی، جوہر ٹاؤن دھماکے کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دھماکے سے 12 گاڑیاں اور 7 گھروں کو نقصان پہنچا تھا، دھماکے میں 3 شہری جاں بحق، 22 زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جوہر ٹاؤن دھماکے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

انعام غنی کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ملوث 56سالہ پیٹر کراچی کا رہائشی ہے، دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا بندوبست پیٹر نے کیا، دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی چوری کی گئی تھی۔ دھماکے کیلئے 20 کلو بارودی مواد گاڑی میں موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا: عثمان بزدار

ان کا کہنا تھا کہ پیٹر سے متعلق تمام شواہد اور ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، ہمارے پاس مزید ریکارڈ موجود ہے جن کی تحقیقات کررہے ہیں، یہ پورا نیٹ ورک ہمارے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے، پیٹرپال کا جن لوگوں سے رابطہ رہا ان کا ریکارڈ ہمارے پاس ہے، گاڑی کا انجن ٹمپرڈ تھا اور یہ سپرداری پر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث ملزم ڈیوڈ کون ہے؟

انہوں نے کہا کہ پیٹر نے دھماکے کی ذمے داری عید گل کو دی تھی وہ بھی ہمارے پاس ہے، عید گل کافی وقت تک ریکی بھی کرتا رہا، عید گل افغان نژاد ہے لیکن اس کی ساری عمر پنجاب میں گزری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top