جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ’اسٹرائیک سسٹم‘ نامی نظام متعارف کروایا

03 مارچ, 2021 13:22

ٹویٹر نے کہا ہے کہ اب ان ٹویٹس کو لیبل کیا جائے گا جو کو وِڈ 19 ویکسینز کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، تاکہ ایسے صارفین کو نکال باہر کیا جائے

’اسٹرائیک سسٹم‘ نامی نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت ان صارفین کو مستقل طور پر ٹویٹر سے نکال دیا جائے گا جو پانچویں بار ایسی ٹویٹ کریں گے۔

ٹویٹر کمپنی نے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس سسٹم سے عوام کو ہماری پالیسیوں کے بارے میں بتانے میں مدد ملے گی اور ممکنہ طور پر نقصان دہ اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑ ھیں:ٹویٹر نے آئی او ایس کے لیے پیغامات کی تھریڈ کا آپشن پیش کردیا

کمپنی کا کہنا ہے جب کسی ٹویٹ کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر لیبل کیا جائے گا تو اس صارف کو ایک اسٹرائیک دیا جائے گا اور اطلاع دی جائے گی، دوسرا اور تیسرا اسٹرائیک ملنے کے بعد اس صارف کے اکاؤنٹ کو 12 گھنٹوں کے لیے بلاک کر دیا جائے گا۔

چوتھی بار خلاف ورزی کے بعد اکاؤنٹ کو 7 دنوں کے لیے بند کر دیا جائے گا اور پانچویں اسٹرائیک سے اکاؤنٹ کو مستقل طور پر معطل کر دیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top