جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انسٹاگرام کا زوم کے مقابلے میں نیا فیچر متعارف

23 مئی, 2020 15:50

سان فرانسسکو: فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل اپیلی کیشن انسٹاگرام نے زوم کے مقابلے میں نیا فیچر متعارف کرادیا۔

فیس بک کی زیر ملکیت ایپ انسٹاگرام کی جانب سے جاری ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اب صارفین پچاس دوستوں کے ساتھ گروپ چیٹ کرسکتے ہیں، جس کا طریقہ کار بہت سادہ اور آسان ہے۔

کمپنی کے مطابق صارف کو ویڈیو چیٹ روم بنانا ہوگا جس کے بعد وہ اپنی پسند کے پچاس لوگوں کو ایڈ کر کے بات کرسکے گا۔

یہ ویڈیو چیٹ روم انسٹاگرام مسینجر پر بنائے جاسکتے ہیں، جس صارف کو مدعو کیا جائے گا اُس کے پاس ایک نوٹی فکیشن پہنچ جائے گا جس پر کلک کر کے وہ گروپ کالنگ کا حصہ بن سکے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے مسینجر میں نیا فیچر شامل کیا جس کے تحت پچاس دوست بیک وقت مٹینگ یا آپس میں گفتگو کرسکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top