جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انسٹاگرام نے براڈ کاسٹ چینلز کا فیچر دنیا بھر میں صارفین کیلئے متعارف کرادیا

17 جون, 2023 13:52

میٹا نے براڈ کاسٹ چینلز دنیا بھر میں انسٹاگرام صارفین کے لیے متعارف کرادیا ہے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ نے اپنے انسٹاگرام براڈ کاسٹ چینل پر اعلان کیا کہ کمپنی کی جانب سے یہ فیچر دنیا بھر میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل یہ فیچر محدود صارفین کو ہی دستیاب تھا۔

براڈ کاسٹ چینلز سے صارفین اپنے فالوورز کے ساتھ پیغامات اور اپ ڈیٹ ایک ہی جگہ شیئر کر سکیں گے۔

البتہ فالوورز ان چینلز پر کچھ پوسٹ نہیں کر سکیں گے لیکن پوسٹس پر ایموجی سے ری ایکشن ظاہر کر سکیں گے یا پولز پر ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

ٹیکسٹ اپ ڈیٹس کے ساتھ ساتھ صارفین اپنے چینلز پر تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو کلپس بھی پوسٹ کر سکیں گے جبکہ دیگر افراد کو collaborator کے طور پر اپنے چینل کا حصہ بنا سکیں گے۔

یہ ایسے صارفین کے لیے مددگار ٹول ثابت ہوگا جن کے فالوورز کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top