جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نیشنل سائبر سیکورٹی پالیسی 2021 کا ڈرافٹ تیار کرلیا

30 جنوری, 2021 13:45

ڈیجیٹل پاکستان، وزارت آئی ٹی کا سائبر سیکیور پاکستان کی طرف اہم قدم، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نیشنل سائبر سیکورٹی پالیسی 2021 کا ڈرافٹ تیار کرلیا

 

نیشنل سائبر سیکورٹی پالیسی 2021 کا مسودہ عوامی رائے کیلئے جاری کیا۔ مجوزہ پالیسی ڈرافٹ پر عوامی آراء اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔

سائبر سیکیورٹی پالیسی سے اداروں اور عام آدمی کو سائبر اٹیکس سے تحفظ مل سکے گا۔ وزارت کی قومی سطح پر نیشل سرٹ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ مرکزی سطح پر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

نیشل سرٹ سائبر حملوں کی روک تھام اور ممکنہ حملوں کی پیش گوئی کرے گی۔ دوسری سطح پر سیکٹر لیول جن میں وزارتیں بھی شامل ہوں گی، سرٹ بنائی جائیں گی۔ تسیری سطح پر پرائیویٹ اداروں اور آرگنائزیشنز کی سرٹس کو منسلک کیا جائے گا۔

قومی سرٹ بیرون ملک سے ہونے والے سائبر اٹیکس کی پیشگی روک تھام کے اقدام لے سکے گی۔ ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی اداروں کو اپنی اپنی سرٹس تشکل دینا ہوں گی۔

سرٹس سے دفاع، معیشت، سیکورٹی، کاروبار سمیت ہر شعبہ کو محفوظ بنایا جاسکے گا۔ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق روزانہ 9 لاکھ سائبر اٹیکس کئے جاتے ہیں۔ نیشنل کمپوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز ان اٹیکس کی فوری معلومات فراہم کرسکیں گی۔

سائبر سیکورٹی پالیسی کے ڈرافٹ کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔

سائبر گورننس پالیسی ہر ایک مشاورتی کمیٹی 2016 میں تشکیل دی گئی تھی۔ تقریباً 10 سال کے کام اورتحقیق کے بعد وزارت ائی ٹی نے پالیسی ڈرافٹ پیش کردیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top