جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہاؤس فُل 5؛ مرکزی کردار ادا کرنیوالی اداکارؤں کی فہرست منظر عام پر

12 ستمبر, 2024 19:22

بالی ووڈ کی کامیڈی سیکوئل ہاؤس فُل 5 فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارؤں کی فہرست منظر عام پر آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں پہلی بار خواتین مرکزی کرداروں کی تعداد بھی مرد اداکاروں کے برابر ہوگی، جن میں جیکولین فرنانڈس، نرگس فخری، سونم باجوہ، چترانگدا سنگھ اور سونداریا شرما شامل ہیں۔

اسی مرد اداکاروں میں رتیش دیشمکھ، ابھیشیک بچن، سنجے دت، فردین خان، نانا پاٹیکر، چنکی پانڈے، جیکی شروف اور ڈینو موریا جیسے بڑے ناموں کو لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشوریہ نہ دپیکا؛ پھر بھارت کی امیر ترین اداکارہ کون ہیں؟

ہاؤس فُل 5 کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز 15 ستمبر سے لندن میں ہوگا جس کیلئے کاسٹ سمیت عملے کا 45 دن کا شیڈول بھی کنفرم ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: والد کی خودکشی؛ سابق شوہر، بوائے فرینڈ ایک ساتھ!مداح پریشان

ایک رپورٹ کے مطابق، فلم کی کچھ اہم مناظر لندن میں فلمائے جائیں گے جس کے بعد کہانی ایک کروز پر پہنچے گی جہاں کامیڈی اور کنفیوژن عروج پر ہوگا۔

فلم کے ہدایتکار ترن منسکھانی ہیں اور فلم 2025 میں ریلیز ہوگی، اکشے کمار کا کردار ایک منفرد خصوصیت کا حامل ہوگا جس کی تفصیلات کو ابھی پوشیدہ رکھا گیا ہے۔

ہاؤس فُل 5؛ مرکزی کردار ادا کرنیوالی اداکارؤں کی فہرست منظر عام پر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top