مقبول خبریں
والد کی خودکشی؛ سابق شوہر، بوائے فرینڈ ایک ساتھ!مداح پریشان
بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کے والد کی خودکشی کے بعد سابق شوہر اور بوائے فرینڈ کی ایک ساتھ انکی رہائشگاہ پر آمد نے میڈیا کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیکہ اروڑہ کے والد انیل اروڑہ آج صبح مبینہ طور پر بلڈنگ سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی تھی جسکی خبر انڈسٹری میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
ملائکہ اروڑا کو جب یہ خبر ملی تب وہ شہر سے باہر پونے میں تھیں جہاں سے وہ فوری طور پر ممبئی کیلئے روانہ ہوئیں اور اپنی والدہ کی رہائش گاہ پہنچیں۔
مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کے والد نے خودکشی کرلی
غم کی گھڑی میں سابق شوہر ارباز خان سب سے پہلے انکی رہائشگاہ پہنچے اسوقت تک ملائیکہ بھی اپنے گھت نہیں پہنچیں تھی جبکہ پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی تھی، لہٰذا وہ رہائش گاہ کے باہر کھڑے پریشان نظر آئے۔
بعدازاں انکے سابق شوہر کے بعد سابق بوائے فرینڈ ارجن کپور بھی پہنچے جن کو دیکھ کر سب حیرت زدہ رہ گئے۔
مزید پڑھیں: شوہر ارباز، پھر ارجن کے بعد اب ملائیکہ کا نیا بوائے فرینڈ آگیا
ارجن کپور گھر میں اندر جانے کے بجائے بلڈنگ میں نیچے ہی کھڑے نظر آئے جو آنے جانے والوں سے ملتے تو نظر آئے لیکن ان کا چہرہ ان کے جذبات کی بھرپور عکاسی کر رہا تھا اور دیکھنے والوں کو ایسا معلوم ہوا کہ جیسے ارجن کا ہی کوئی قریبی چلا گیا ہے۔
ایک ویڈیو میں ارجن کپور سیکیورٹی گارڈ سے میڈم کہہ کر اندر کی جانب اشارہ کرتے دکھے جو ممکنہ طور پر وہ یہ پوچھنا چاہ رہے تھے کہ ملائکہ اروڑا اندر جاچکی ہیں کہ نہیں۔
مزید پڑھیں: جنت مرزا نے جاپانی فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ دیا
وائرل ویڈیو میں ارجن کپور کو بلڈنگ میں نیچے ایک کونے میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے اور اس لمحے سلیم خان، سلمیٰ خان اور سہیل خان رہائش گاہ پہنچے جنہیں دیکھ کر ارجن کپور کا چہرہ مزید ویران نظر آیا اور انہوں نے ان کا ہاتھ جوڑ کر استقبال کیا لیکن ویڈیو میں ایسا دکھ رہا ہے کہ تینوں نے انہیں نظر انداز کردیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ارجن کپور کو دیکھ کر مداح کشمکش کا شکار ہیں کہ کیونکہ انکی وجہ سے ملائیکہ اور ارباز خان کی طلاق ہوئی تھی۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram