مقبول خبریں
ایشوریہ نہ دپیکا؛ پھر بھارت کی امیر ترین اداکارہ کون ہیں؟
بھارت کی امیر ترین اداکارہ نہ تو ایشوریا رائے نہ ہی دپیکا، پریانکا، کترینہ اور عالیہ بلکہ ایک ایسی اداکارہ جو اب بہت کم فلموں میں نظر آتی ہیں۔
بھارت کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات بھی شامل ہیں جن میں شاہ رخ خان سرفہرست ہیں لیکن امیر ترین بھارتی اداکارہ کا نام سب کو حیران کر چکا ہے۔
مزید پڑھیں:بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کے والد نے خودکشی کرلی
یہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ جوہی چاولہ ہیں جو 4600 کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ بھارت کی امیر ترین اداکارہ ہیں اور آخری بار ان کی فلم 10 سال قبل ہٹ ہوئی تھی۔ اس اداکارہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے۔
ہرن انڈیا رچ لسٹ 2024 کے مطابق بھارت میں امیر افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور بھارت میں 1539 ایسے افراد ہیں جن کے پاس 1000 کروڑ سے زائد اثاثے ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 220 زیادہ افراد اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ ہرون انڈیا رچ لسٹ کے مطابق کنگ خان 7300 کروڑ روپے کے اثاثوں کے ساتھ بھارت کے امیر ترین اداکار ہیں۔
واضح رہے کہ جوہی چاولہ کے علاوہ کوئی بھی بھارتی اداکارہ 1000 کروڑ کلب میں شامل نہیں ہے۔