جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گوگل نے خاموشی سے اپنی مقبول ایپ میپس کے لے آؤٹ کو اپ ڈیٹ کردیا

04 فروری, 2021 10:02

اس اپ ڈیٹ لے آؤٹ کے بعد اسٹریٹ ویو اور میپ میں اسپلٹ اسکرین کے فیچر کا اضافہ ہوگیا ہے

اسٹریٹ ویو گوگل سرچ اور گوگل میپس کا ایک بہت کارآمد فیچر ہے جو لوگوں کو راستوں کی تلاش میں مدد فراہم کرتا ہے

 

اس اپ ڈیٹ کے بعد لوگ کسی جگہ کی تصویر اور اس کا ہائی لائٹ میپ بیک وقت دیکھ سکیں گے، تاکہ کسی مخصوص لوکیشن پر کلک کرکے اس کے بارے میں زیادہ جان سکیں۔

یہ فیچر اس وقت خودکار طور پر کام کرنے لگتا ہے جب صارف اسٹریٹ ویو میں جاکر ایک پن ڈراپ کرتا ہے۔

یہ اسپلٹ اسکرین ورٹیکل اور لینڈ اسکیپ دونوں انداز میں کام کرتی ہے جبکہ ایک ایکسپنڈ بٹن بھی دیا گیا ہے تاکہ صارف فل اسکرین کے ذریعے پرانے ڈیزائن پر واپس چلا جائے۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو بتدریج تمام افراد تک پہنچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں:پاکستان میں سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کی جانے والی شخصیات

بظاہر تو یہ چھوٹی اپ ڈیٹ ہے مگر بہت کارآمد بھی ہے کیونکہ اس سے پہلے صارف کو کسی نئی لوکیشن پر جانے کے لیے اسٹریٹ ویو سے باہر نکلنا پڑتا تھا۔

یہ فیچر پہلے گوگل میپس کے ویب ورژن میں نظر آیا تھا جو لائیو وی اے آر فیچر سے ملتا جلتا ہے۔

تاہم لائیو ویو اے آر فیچر میں اسٹریٹ ویو امیجری کی بجائے کیمرا کی لائیو فیڈ کو استعمال کیا جاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top