جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان میں گوگل نے زلزلے کی خبر دینے والا الرٹ سسٹم متعارف کرادیا

20 جولائی, 2022 14:30

پاکستان میں گوگل نے زلزلے کی خبر دینے والا اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک الرٹ سسٹم متعارف کرادیا۔

یہ سسٹم زلزلے کی سرگرمیوں کا پتا لگانے کے لیے فعال اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں موجود ایکسلرومیٹر استعمال کرتا ہے اور سرچ اور ڈیوائس کے ذریعے براہ راست لوگوں کو زلزلے کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔

یہ سسٹم گوگل سرچ کو تقریباً فوری طور پر معلومات فراہم کرتا ہے جب لوگ ’زلزلہ‘ یا ’میرے نزدیک زلزلہ‘دیکھتے ہیں تو انہیں متعلقہ نتائج ملتے ہیں اور ساتھ ہی اس بارے میں مددگار وسائل کے بارے میں بھی معلومات ملتی ہیں کہ زلزلے کے بعد کیا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اب آپ گوگل کی مدد سے اپنے پاس ورڈز یاد رکھ سکیں گے

موبائل آلات پر اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک الرٹس سسٹم 2 اقسام کے الرٹس دکھاتا ہے جن کا انحصار زلزلے کی شدت پر ہوتا ہے۔

یہ اطلاع زلزلے کے مرکز سے فاصلے کی معلومات کے ہمراہ بھیجی جاتی ہے، الرٹ فون کے موجودہ والیوم، وائبریشن، اور ڈو ناٹ ڈسٹرب کی سیٹنگ استعمال کرتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top