جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گوگل کا صارفین کیلئے جلد ایک اور سروس متعارف کرانے کا اعلان

20 اکتوبر, 2020 14:37

گوگل نے اپنے صارفین کے لئے جلد ایک اور سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، اس میں ری ایکشنز اور رئیپلائی سیجیشنز جیسے اضافی فیچرز بھی شامل ہیں۔

معروف سرچ انجن گوگل نے ایک بار پھر اپنی میسجنگ ایپ حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوئے ایک اور اہم سروس کو صارفین تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، یہ نئی سروس صارفین تک جی میل کے ذریعے پہنچائی جائے گی۔

گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گوگل چیٹ کو ہر ایک صارف کے لیے 2021 کے شروع میں مفت کیا جارہا ہے جو کہ جی میل میں ہینگ آؤٹس کی جگہ لے گی، اس کے فیچرز ہینگ آؤٹس سے کافی حد تک ملتے جلتے ہیں مگر اس میں ری ایکشنز اور رئیپلائی سیجیشنز جیسے اضافی فیچرز بھی ہیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس اہم سروس سے صارفین کو 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران اپ گریڈنگ کی سہولت ملے گی جبکہ ہینگ آؤٹس چیٹ کی ہستری خود کار طریقے سے چیٹ میں منتقل ہوجائے گی، یہ اپ ڈیٹ چند دیگر تبدیلیوں کے ساتھ ان افراد پر اثرانداز ہوگی جو ابھی جیل میل سے باہر ہینگ آؤٹس استعمال کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top