جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جی میل نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

02 اگست, 2022 14:22

گوگل نے جی میل میں بہتر سرچنگ کے لیے نئی مشین لرننگ ٹیکنالوجی کو متعارف کرا دیا ہے۔

گوگل کی جانب سے بتایا گیا کہ کسی گفتگو، فائل یا کانٹیکٹ انفارمیشن جاننے کے لیے جی میل سرچ باکس پر زیادہ بہتر تفصیلات مل سکیں گی۔

درحقیقت ناموں اور کانٹیکیٹ انفارمیشن کو ڈھونڈنا اب بہت آسان کردیا گیا ہے، صارفین اس نئے فیچر سے سرچ رزلٹ میں فرق بھی محسوس کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گوگل نے زلزلے کی خبر دینے والا الرٹ سسٹم متعارف کرادیا

گوگل نے وضاحت کی کہ ای میل سرچ ٹول سرچ بار سے باہر بھی سرگرمیوں کو یاد رکھے گا، جیسے آپ نے کسی فرد سے جی میل پر کتنی بار رابطہ کیا، جس کے مطابق سرچ رزلٹس نظر آئیں گے۔

اس فیچر کو متعارف کرا دیا گیا ہے اور آئندہ چند دن میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top