ہفتہ، 18-مئی،2024
( 10 ذوالقعدہ 1445 )
ہفتہ، 18-مئی،2024

EN

کوئٹہ،پولیس موبائل پرحملہ،جوابی کارروائی میں 4دہشت گرد ہلاک

05 مئی, 2024 12:09

کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں پولیس موبائل پرمسلح افراد نے حملہ کیا جس پرجوابی کارروائی میں 4دہشت گرد مارے گئے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضہ سے پسٹلز اور دستی بم برآمد ہوئے، چاروں دہشت گرد 2موٹرسائیکلوں پرسوار تھے جب کہ حملہ آوروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکوئٹہ کے تھانہ نیو سیریاب کی حدود میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے والی پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ کوئٹہ پولیس نے بہادری کےساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ دہشتگردوں کو کیفر کردار پہنچانے والی پولیس پارٹی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ڈی ایس پی ۔ ایس ایچ او تھانہ نیو سیریاب اور دیگر اہلکاروں نے جرات کا مظاہرہ کرکے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ کوئٹہ پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو وطن عزیز میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top