جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پندرہ ماہ بعد پولیو کا کیس رپورٹ، جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے : عبدالقادر پٹیل

23 اپریل, 2022 12:31

اسلام آباد : عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پندرہ ماہ بعد پولیو کا ایک کیس جنوبی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے۔

پولیو کے خاتمے بارے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ الحمداللہ پاکستان نے بہت حد تک پولیو پر قابو پا لیا ہے۔ ہم نے اپنی نسلوں کو معذور ہونے سے بچانا ہے۔ آج پندرہ ماہ بعد پولیو کا ایک کیس جنوبی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے، جو بہت قابل افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہر ڈیڑھ مہینے بعد انسداد پولیو مہم چلانے سے کیسز میں کمی آئی : وزیراعلیٰ سندھ

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پولیو کا ہنگامی اجلاس بلا کر مؤثر اور مربوط حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ متاثرہ علاقہ میں ہماری پولیو ٹیمیں دورہ کرکے وائرس کی موجودگی کی وجوہات تلاش کریں گی۔

عبدالقادر پٹیل نے اپیل کی عوام پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کا بھر پور ساتھ دیں۔ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے میڈیا سول، سوسائٹی اور علماء کرام اپنا خصوصی کردار ادا کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top