جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

معروف کرکٹرسندیپ لامیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت

30 دسمبر, 2023 11:55

 

معروف نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھٹمنڈو ڈسٹرکٹ کورٹ کے سنگل بینچ پر مشتمل جج ششر راج نے جمعہ کو محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالتی فیصلے میں نیپالی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کا مجرم قرار دیا گیا تھا ۔

واضح رہے گزشتہ سال ستمبر میں 17 سالہ لڑکی نے سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔

لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سندیپ لامیچانے کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے اور بعد ازاں انہیں ملک واپسی پر ائیرپورٹ سے گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

نیپالی کرکٹر نے مقدمے کی سماعت کے دوران ضمانت پر رہتے ہوئے قومی ٹیم کی نمائندگی جاری رکھی تھی۔

سندیپ لامیچانے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)، بگ بیش لیگ (بی بی ایل) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بھی کھیل چکے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سندیپ نے لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔

یہ پڑھیں : 2023ء میں پاکستانیوں نے گوگل پر زیادہ کیا سرچ کیا؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top