جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غیر ضروری تبصروں کی روک تھام کیلئے فیس بک کا نیا ٹول

19 جون, 2021 14:24

فیس بک نے غیر ضروری تبصروں کی روک تھام کے لیے نیا ٹول متعارف کرادیا۔

فیس بک نے آن لائن کمیونٹیز کو کنٹرول کرنے کے لیے نیا ایڈمن ٹول متعارف کرادیا، جس کے بعد پیج یا گروپ کے ایڈمنز پہلے سے زیادہ خود مختار ہوجائیں گے۔

فیس بک گروپ یا پیج کے ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ممبر پر پابندی عائد کرسکے جبکہ اُسے صارفین کے تبصروں اور پوسٹوں پر پابندی لگانے کا بھی اختیار حاصل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے اسمارٹ واچ بنانے کی تیاری شروع کردی

گروپ ایڈمن ایسے تبصروں اور پوسٹ پر بھی پابندی عائد کر سکے گا جنہیں وہ اپنے گروپ میں ظاہر نہیں ہونے دینا چاہتا جبکہ اس ٹول کے بعد ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ کسی بھی پوسٹ میں ترمیم کر کے اسے دوبارہ شیئر کرے۔

اس کے لیے گروپ ایڈمن کو قواعد و ضوابط تشکیل دینا ہوں گے،علاوہ ازیں ایڈمن کو یہ بھی اختیار ہوگا کہ وہ گروپ میں کمنٹس یا بات چیت کرنے والے صارفین کی تعداد مقرر کردے اور کسی بھی پوسٹ پر صارف کے تبصرے کی تعداد کو بھی مقرر کر سکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top